ETV Bharat / state

سہارنپور: پولیس حراست سے فرار ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آج تھانہ صدر کوتوالی پولیس اور تھانہ نکوڈ پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، گزشتہ کل عدالت کے پاس سے فرار ہوئے 10 ہزار کے انعامی بدمعاش مہتاب عرف مٹرو کو صرف 11 گھنٹوں کے درمیان پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حراست سے فرار ملزم گرفتار
پولیس حراست سے فرار ملزم گرفتار

واضح ہو کہ مہتاب عرف مٹرو ولد انور ساکن گاؤں درولی تھانہ نکوڈ پولیس سھارنپور عدالت میں سماعت کے لیے لائی تھی، اسی دوران مہتاب ہاتھ سے ہتھکڑی نکال کر پولیس کے سامنے سے فرار ہو گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے بعد پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی تھی، ایس ایس پی سہارنپور نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کئی پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھی اور فرار بدمعاش پر 10 ہزار روپیے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹنا گر نے بتایا کہ، ''گزشتہ کل ایک ملزم مہتاب عرف مٹرو کو تھانہ نکوڈ کی پولیس ایک معاملہ میں سماعت کے لئے عدالت میں لائی تھی، مہتاب عدالت کے قریب سے پولیس اہکاروں کو چکما دیکر فرار ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں فوراً کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی، جو بدمعاش کو تلاش کر رہی تھی۔''

ونت بھٹناگر نے کہا کہ، ''ایس ایس پی سہارنپور نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 10 ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیا تھا، گزشتہ دیر رات فرار بدمعاش کو ریلوے روڑ کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا۔''

انہوں نے بتایا کہ، ''جن پولیس اہلکاروں کی کسٹڈی سے یہ بدمعاش فرار ہوا تھا، ان کے خلاف بھی کار روائی کی جارہی ہے۔ تفتیش کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ گرفتار بدمعاش کے خلاف بھی کار روائی کی جارہی ہے اور اسے جیل بھیجا جارہا ہے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.