ETV Bharat / state

رنگ داری مانگنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا

دیوبند پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم کو آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ انٹرنیٹ کالنگ کے ذریعہ تین لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے والے ملزم کو پولیس نے موبائل اور کار سمیت گرفتار کیا ہے۔

Police arrested a young man for asking for money
رنگ داری مانگنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:40 PM IST

انٹرنیٹ کالنگ کے ذریعہ سے دیوبند کے ایک تاجر سے رنگداری مانگنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ انظار نامی نوجوان گذشتہ کئی روز سے تاجر سے رنگداری مانگ رہا تھا تاجر دیپک تیاگی کو سشیل نام کے شخص کے ذریعہ انٹرنیٹ کالنگ کے ذریعہ سے تین لاکھ روپیہ کی رنگداری مانگی گئی تھی رنگداری نا دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

رنگ داری مانگنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا

تاجر نے اس کی رپورٹ دیوبند تھانے میں درج کرائی تھی آج دیوبند پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے رنگداری مانگنے والے ملزم محمد انظار ولد مظاہر حسن محلہ عبدالحق کو تلہیڑی چنگی سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے پاس سے دو موبائل فون اور ایک کار بھی برآمد کی ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ پر اس نے بتایا کہ وہ پہلے سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا اور وہاں سے وہ اپنے گھر ہندوستان میں بات کرنے کے لئے انٹرنیٹ کالنگ کا سہارا لیتا تھا اور اسی کے ذریعہ سے اس نے تاجر دیپک تیاگی سے تین لاکھ روپے کی رنگداری مانگی۔

اطلاع کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم کے ذریعہ کئی مہینے سے تاجر سے رنگداری مانگی جارہی تھی جس میں آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

اس سلسلے میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے بتایا کہ گذشتہ 25 جولائی کو دیپک تیاگی نام کے شخص کو ایک انٹرنیٹ کالنگ کے ذریعہ سے سشیل نام کے شخص کی جانب سے تین لاکھ روپیہ کی رنگداری مانگی گئی تھی، جیسے ہی پولیس کو اس کی اطلاع ملی فوراً پولیس نے مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کرکے اسی وقت سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دیوبند پولیس اور کرائم برانچ کو لگایا گیا تھا، مذکورہ شخص کی تلاش کی جارہی تھی، پولیس کو آج اس کو گرفتار کرنے میں کامیابی مل گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.