ETV Bharat / state

شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار

دادری میں آنند پور موڑ کے قریب پولیس اور شراب اسمگلرز کے درمیان تصادم ہوا، جس میں پولیس کی گولی سے ایک شرپسند زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیب ہو گیا۔

پولیس مڈھ بھیڑ میں 50 لاکھ کی شراب کے ساتھ اسمگلر بھی گرفتار

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 12:15 PM IST

گریٹر نوئیڈا کے دادری علاقے میں اتوار کی دیر رات پولیس نے ایک مقابلے کے دوران ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے راستے بہار لے جا رہے شراب سے لدے 10 ٹائر والے ٹرک کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔

پولیس مڈھ بھیڑ میں 50 لاکھ کی شراب کے ساتھ اسمگلر بھی گرفتار

دادری میں آنند پور موڑ کے قریب پولیس اور شراب اسمگلرز کے مقابلے کے دوران پولیس کی گولی لگنے سے ایک شرپسند زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے لیا ہے جس میں 700 کارٹون غیر قانونی شراب برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہریانہ کے روہتک کا رہائشی پون کمار اپنے ساتھی کے ہمراہ شراب سے بھری ٹرک ہریانہ سے بہار لے کر جارہا تھا۔ ٹرک میں شراب کے 700 کارٹون لدے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس کیس: ایس آئی ٹی جے این میڈیکل کالج پہنچی

جب دادری پولیس نے تفتیش کے لئے ٹرک کو روکنا چاہا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ پون کمار پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا، اس دوران اس کا ساتھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

وہیں برآمد شدہ شراب کی قیمت 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس نے تفتیش میں پایا کہ راکھ کی بوریوں کے پیچھے شراب کے کارٹون چھپا کر بہار لے جا رہے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.