ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے فیز 2 کو توالی پولیس نے چار سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں مفرور ملزم پرمود کو گرفتار کیا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ سیکٹر 83 میں واقع میٹرو اسٹیشن کے قریب پولیس اور ملزم کے درمیان ہوئے تصادم میں ملزم پر مود زخمی ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے اسے ضلع اسپتال میں داخل کیا۔
ملزم کی شناخت بہار کے سہرسہ کے پرمود داس کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس اس کے دیگر معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ نوئیڈا کے فیز ٹو پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور ملزم پرمود داس کو گرفتار کر لیا ۔
مزید پڑھیں:آگرہ سے فرار انعامی بدمعاش پولیس تصادم کے بعد نوئیڈا میں گرفتار