پولیس نے چاروں ملزمین کو جنگلی جانور ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔
سہارنپور پولیس کو آج مخبر کی اطلاع پر اس وقت بڑی کامیابی ملی جب پولیس نے لاکھوں کی لوٹ کے معاملے میں انکشاف کرتے ہوئے چار ملزموں کوگرفتار کر لیا۔
تھانہ چلکانہ کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر آپس میں روپیہ تقسیم کر رہے ملزموں کو موقع سے پکڑ لیا۔ اس سلسلہ میں ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ آج تھانہ چلکانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے، جن پر جنگلی جانور ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزموں نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 13 اکتوبر کو ضلع موہالی پنجاب سے شنکر لال نامی شخص کو دو موہے سانپ دکھا کر اس کی قیمت کروڑوں روپیہ بتائی تھی اور اس سے 72 لاکھ روپیہ کی ٹھگی کی تھی۔ جس میں گیارہ لاکھ روپیہ پولیس نے برآمد کر لئے ہیں، باقی رقم کو برآمد کرنے کے لئے پولیس مسلسل کوشش میں لگی ہوئی ہے۔