ضلع کے کاندلا اور گڑھی پختہ تھانہ علاقہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں پولیس نے باغپت ضلع کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل ضلع کے کاندلا تھانہ علاقے میں پولیس نے بائک سوار چار بدمعاشوں کی گھیرابندی کی تھی۔ پولیس نے دو بدمعاشوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا، جبکہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔ فائرنگ کر بھاگے دونوں بدمعاشوں کو بھی پولیس نے ضلع کے گڑھی پختہ علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کاندلا میں ہوئے پہلے انکاؤنٹر میں وجے اور انکور نام کے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، جو باغپت کے گاؤں رمالا تھانہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے دونوں بدمعاشوں کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار، بائک اور 1.95 لاک روپے بھی برآمد کیے ہیں۔
اس کے بعد بدمعاشوں کے فرار ساتھیوں کے ساتھ گڑھی پختہ تھانہ علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں پولیس نے باغپت سے تعلق رکھنے والے بدمعاش سوربھ اور دیپک کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بھی غیر قانونی ہتھیار، بائک اور پانچ ہزار روپے برآمد کر کیے ہیں۔