ضلع مظفر نگر کے ایس پی دیہی نیپال سنگھ نے بتایا کہ 'اس وقت ضلع کے شاہ پور پولیس اسٹیشن کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے چھاپے کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو ہریانہ سے غیر قانونی شراب کی فراہمی اور شراب بنانے میں مصروف تھے۔'
اطلاع کے مطابق 'پولیس نے چار ملزمان کو غیر قانونی 45 پیٹی مارکا انگلش شراب، 10 لیٹیر آدھ مکس شراب اور شراب کے سازوسامان ، غیر قانونی اسلحے اور شراب کی فراہمی میں استعمال ہونے والا بولیرو گاڑی برآمد کئے ہیں۔'
دراصل سینئر پولیس افسران کی ہدایت پر غیر قانونی شراب، شراب سمگلروں، شراب گینگ کے بدعنوانیوں، چوروں، ڈاکوؤں وغیرہ کو پکڑنے کے لئے چلائے آپریشن میں گذشتہ رات دیر تک اسٹیشن انچارج شاہ پور دھرمیندر کمار کو مخبر خاص نے اطلاع دی۔
معلومات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیے۔
بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس میں پولیس کی ٹیم نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بدمعاشوں کو گھیر لیا بلکہ گھیرے میں لے کر سب کو گرفتار کرلیا۔ تمام گرفتار ملزمان کو جیل بھیجا جارہا ہے۔