ETV Bharat / state

نوئیڈ: دو انعامی بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:09 PM IST

نوئیڈا کے سورج پور تھانہ علاقے کے سیکٹر 144 میں چیکنگ کے دوران پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو شاطر بدمعاش زخمی ہوگئے۔

نوئیڈ: دو انعامی بدمعاش گرفتار
نوئیڈ: دو انعامی بدمعاش گرفتار

نوئیڈا: دہلی سے متصل نوئیڈا میں شاطر بدمعاشوں پر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس دوران آج سورج پور تھانہ علاقے کے سیکٹر 144 میں چیکنگ کے دوران پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک سندر بھاٹی گینگ کے 50 ہزار کا انعامی بدمعاش اور دوسرا 25 ہزار کا انعامی بدمعاش بتایا جا رہا ہے ۔

سنٹرل نوئیڈا زون کے ڈی سی پی ہریش چندر نے اس تعلق سے بتایا کہ 'سورج پور پولیس اسٹیشن کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگ ایف این جی چوراہے پر بریزا گاڑی میں کسی کا انتظار کر رہے ہیں ۔اطلاع کے فورا بعد تھانہ انچارج اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور کار میں سوار دونوں افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی، اس دوران دونوں بدمعاش موقع دیکھ کر بھاگنے لگے ، پولیس ٹیم نے ان کا تعاقب کیا تو شرپسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔

اس دوران پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں پر گولی چلائی جس سے دونوں زخمی ہو گئے، زخمی شرپسندوں کی شناخت یوگیش اور کپل بھاٹی کے طور پر ہوئی ہے۔

فی الحال پولیس دونوں بدمعاشوں کو گرفتار کرکے علاج کے لئے ہسپتال میں ڈاخل کرایا ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.