ETV Bharat / state

نوئیڈا: ٹھگی کرنے والا گینگ پولیس کی گرفت میں - Police arrest gang for swindling fake documents

اترپردیش کے نوئیڈا ایس ٹی ایف یونٹ نے سیکٹر 20 تھانہ پولیس کی مدد سے بینکوں سے سی آئی بی آئی ایل کی ریکارڈ رکھنے والوں کی معلومات چوری کر کے جعلی کریڈٹ کارڈ بنا کر بڑے پیمانے پر فریب کرنے والے گینگ لیڈر سمیت 4 افراد کو فلم سٹی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نوئیڈا :فرضی دستاویزات سے ٹھگی کرنے والا گینگ پولیس کی گرفت میں

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 8:27 PM IST

نوئیڈا ایس ٹی ایف یونٹ نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں جتیندر،کپور سنگھ،ترلوک ناتھ اور کلدیپ شامل ہیں۔ یہ فرضی دستاویزات استعمال کرکے جعلی کریڈٹ کارڈ بناتے تھے اور پھر ان رقم سے خریداری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ اس کے علاوہ درجنوں بینکوں اور فنانس کمپنیوں کے درجنوں دستاویزات کے ذریعے کروڑوں کریڈٹ کارڈ کے جعلی استعمال کی باتیں بھی منظرعام پر آئیں ہیں ۔اس گینگ کا لیڈر جتین ماضی میں دو بار جیل جا چکا ہے۔

نوئیڈا :فرضی دستاویزات سے ٹھگی کرنے والا گینگ پولیس کی گرفت میں

گرفتار ملزم بڑے لوگوں کی ٫کے وائی سی، دستاویز استعمال کرتا تھا اور جعلی شناختی پروف پر نئے کنیکشن جاری کرا لیتے تھے اور پھر ایمیزون شاپنگ ایپلی کیشن کے ذریعے کریڈٹ کارڈ آن لائن اپلائی کرتے تھے۔ جتن اور کپور اپنے ایک ساتھی مکیش جونیجا سے ہزاروں روپے فی کسٹمر کے وائی سی دستاویزات خریدتے تھے۔

ان کے پاس سے 6لاکھ 23ہزار نقد،44گرام سونے کے کل 7 بسکٹ, 8 پین کارڈ،8آدھار کارڈز،1 ووٹر کارڈ، 60 کریڈٹ کارڈ ،16 پی اوایس مشین،9 ڈیبٹ کارڈز,2گاڑیاں (ڈیزائر ، ٹیرانو) اوردیگر اہم دستاویزات برآمد کیے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.