وزیر اعلی یوگی نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات یقینی بنائے جانے، ہر سطح پر تہوار کو پرامن طور پر منائے جانے، سکیورٹی کے پختہ انتظامات کرنے اور سماج دشمن عناصر پر نگاہ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'روایت کے برعکس کوئی بھی کام کرنے کی منظوری نہ دی جائے۔'
وزیراعلی نے روس کے دورے پر جانے سے قبل ہفتے کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے حکام کو یہ ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شراون ماس چل رہا ہے جس میں کانوڑیوں کی یاترا جاری ہے، جس کا آخری پیر اور عیدالاضحی ایک ہی دن یعنی 12 اگست کو ہوں گے۔ اس کے پیش نظر محتاط نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ پیش آئے۔