ETV Bharat / state

سنبھل میں اب تک 40 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے - ریاست اتر پردیش میں مذہبی عبادت گاہوں

سنبھل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذہبی مقامات پر لگائے گئے لاؤڈ سپیکر کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 40 مذہبی مقامات سے لاؤڈ سپیکر ہٹائے جا چکے ہیں اور تقریباً 296 مقامات پر لگائے گئے لاؤڈ سپیکر کی آواز کم کی جا چکی ہے۔ Action Against Loudspeaker

سنبھل میں اب تک 40 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 1:42 PM IST

سنبھل میں اب تک 40 مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے

سنبھل: ریاست اتر پردیش میں مذہبی عبادت گاہوں بالخصوص مساجد کے میناروں پر لگے لاؤڈ اسپیکرز کو اتارنے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن مذہبی مقامات پر بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر لگائے گئے ہیں، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کا حجم بھی ضوابط کے مطابق کم کیا جائے گا۔ اس سے صوتی آلودگی میں کمی آئے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی مقامات کے منتظمین سے بات چیت کے بعد ان کے تعاون سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا کام جاری رہے گا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد انتظامیہ لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا کام سختی سے کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے افسران کو سخت حکم دیا ہے کہ اگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر لگائے جائیں تو مندر ہو یا مسجد، آرتی ہو یا اذان، قوانین کو توڑ رہے ہیں تو پھر انہیں ہٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹواکر ہمیں پریشان کیا جا رہا ہے: حاجی ضمیر اللہ

انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع میں لاوڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ مختلف مقامات عبادت گاہوں کے منتظیمین اس کارروائی میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بھی لاوڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.