مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندی اردو ادب کی ترجمان تنظیم 'سمرپن' کی ماہانہ نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں مظفرنگر کے شعرا نے شرکت کی اور اپنے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وینا گرگ، پشپہ رانی اور وجیہ گپتا نے اپنی شاعری سے سماں باندھا۔ شعرا نے اس شعری نشست میں داد و تحسین حاصل کیے۔Poetry Session in Muzaffarnagar
مذکورہ ادبی نشست میں متعدد شعراء کرام نے اپنا پانا کلام پیش کیا۔ چند متفرق اشعار مندرجہ ذیل ہیں۔
اجنبی شہر میں تم پریت کی باتیں نہ کرو
خودغرض لوگوں میں اس ریت کی باتیں نہ کرو
پر خطرہ راہوں میں یوں بےخوف میں چلتا رہا
ماں دعا دیتی رہی خطرہ جو تھا ٹلتا رہا
الطاف مشعل
اب یہاں رہنے لگے صیاد بھی
اے پرندے آشیانہ چھوڑدے
جنید اظہر
میرے دامن میں بھر گئے آنسو
قطرہ قطرہ بکھر گئے آنسو
محمد امین
جو آج کے لوگوں سے وفا مانگ رہے ہیں
بے نور چراغوں سے ضیا مانگ رہے ہیں
سمرپن عبدالحق سحر مظفر نگری
ہم اپنے اس وطن کو اک نئی پہچان دیں گے
نئی پیڑھی کے بچوں کو نیا اک گیان دیں گے
رام کمار راگی
ان کے علاوہ سلامت راہی، مصطفی کمال پاشا، شاہ پور سے تشریف لائے برجیش گرگ، لئیق احمد خاں، راکیش دلارا، پروفیسر جے پی سویتا، محبوب عالم ایڈووکیٹ، راجیش کمار ٹھیکیدار،ماسٹر شہزاد علی، امبریش کمار ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Poetry Session in Gaya گیا میں رضیہ خاتون فاؤنڈیشن کی جانب سے شعری نشست کا اہتمام