ETV Bharat / state

بزرگ شاعر گلزار دہلوی نے کورونا کو شکست دی - Corona positive in Gulzar Dehlavi

بزرگ شاعر گلزار دہلوی 94 برس کی عمر میں کورونا کو شکست دے کر سرخیوں میں ہیں۔

شاعر گلزار دہلوی کورونا سے صحت یات
شاعر گلزار دہلوی کورونا سے صحت یات
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:14 PM IST

اردو زبان کے مشہور شاعر گلزار دہلوی مہلک وبا کورونا سے صحت یات ہوکر گھر لوٹ گئے ۔ گزشتہ دنوں کورونا جانچ میں ان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انہیں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں سے کل وہ ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔

گلزار دہلوی کے کورونا مرض سے صحت یاب ہونے پر اردو دنیا میں خوشی کے پیغامات گردش کر رہے ہیں، خاص طور پر ان کی سن عمری کو دیکھتے ہوئے اسے ایک مسرت انگیز واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

شاعر گلزار دہلوی کورونا سے صحت یات۔ویڈیو
گلزار صاحب کی اہلیہ کویتا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ”28 مئی کو گلزار صاحب کو اچانک حرارت ہوئی اور اتنی تیز ہوئی کہ وہ کانپنے لگے، دوسرے دن ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی،31 مئی کو انہیں کیلاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی کورونا جانچ کرائی جس میں ان کا رپورٹ مثبت پایا گیا ۔

جس دن گلزار دہلوی کی طبیعت خراب ہوئی، اس دن وہ اپنی پڑپوتی کے لئے شعر لکھ رہے تھے، جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔ اب گلزار دہلوی کی صحت یابی اور گھر واپسی سے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.