ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کا آج متھرا کا دورہ - مختلف پروگرامس میں شرکت

وزیراعظم نریندر مودی ریاست اترپردیش کے متھرا کا آج دورہ کرنے والے ہیں۔ جہاں وہ مختلف پروگرامس میں شرکت کریں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

PM Narendra Modi visit
PM Narendra Modi visit
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 9:54 AM IST

متھرا: وزیراعظم نریندر مودی آج متھرا کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ یہاں تقریباً تین گھنٹے قیام کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم مودی برراج تہوار میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم کے ساتھ گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر میناکشی لیکھی، رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی اور کئی وزراء بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا شری کرشنا کی جائے پیدائش کا بھی دورہ کرنے کا امکان ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی وزیر اعظم شری کرشنا کی جائے پیدائش کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم مودی کا استقبال وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔

  • PM @narendramodi to visit Mathura to participate in Sant Mirabai Janmotsav, to mark the 525th birth anniversary of Sant Mirabai. Prime Minister will also release a commemorative stamp and coin in honour of Sant Mira Bai. pic.twitter.com/ml9NJxAEEb

    — DD News (@DDNewslive) November 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم مودی کی آمد کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متھرا شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا ہیلی کاپٹر تقریباً 3:40 بجے متھرا کے آرمی ایریا گراؤنڈ میں اترے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی کا قافلہ درشن کے لیے شری کرشنا جنم بھومی پہنچے گا۔

PM Narendra Modi visit
PM Narendra Modi visit

مزید پڑھیں: بی جے پی کی حکومت بننے پر سب کا حساب کتاب کیا جائے گا، مودی

وزیراعظم نریندر مودی میرا بائی کی 525 ویں یوم پیدائش پر منعقد برج راج اتسو میں شرکت کریں گے۔ اس دوران وہ عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی میرا بائی پر مبنی پریزنٹیشن بھی دیں گی۔ مودی کے ہاتھوں پوسٹل اسٹیمپ اور یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.