ETV Bharat / state

مودی نے ”نمامی گنگے پروجیکٹ“ کا جائزہ لیا - ٹل گھاٹ پر سخت سیکورٹی کے درمیان وزیراعظم پہلے سے تیار کھڑے اسٹیمر پر سوار ہوگئے

وزیراعظم نے گنگا کی صفائی کے لئے کی جارہی کوششوں کی جم کر تعریف کی اور پروجیکٹ میں مزید تیزی لانے کے لئے کافی رقم دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

مودی نے ”نمامی گنگے پروجیکٹ“ کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 5:45 PM IST

گنگا ندی کو آلودگی سے آزادی کرانے کا عہد کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی نے کانپور میں نیشنل گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ میں حصہ لیا اور ندی کی صفائی کے لئے کئے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔

چندر شیکھر آزاد ایگریکلچر اور ٹکنالوجی یونیورسٹی (سی ایس اے) کے آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں وزیراعظم کو نمامی گنگے پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی اور اتراکھنڈ کے وزیراعلی ترویندر سنگھ راوت موجود تھے۔

وزیراعلی نے اپنی ریاستوں میں گنگا کی صفائی کے لئے کرائے جارہے کامو ں کی معلومات فراہم کرائی۔

تقریباَ دو گھنٹے تک چلی جائزہ میٹنگ میں جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، دیہی ترقیات کے وزیر نریندر سنگھ تومر، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، ماحولیات اور جنگلات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، سیاحت اور ثقافت کے وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل، توانائی کے وزیرمملکت راجکمار سنگھ، رہائش اور شہری ترقیات کے وزیرمملکت ہردیپ پوری اور جہاز رانی کے وزیر من سکھ منڈویا موجود تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گنگا کی صفائی کے لئے کئے جارہی کوششوں کی تعریف کی اور پروجیکٹ میں مزید تیزی لانے کے لئے کافی رقم دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے وزرا اور حکام کے ساتھ ناشتہ کیا اور ان کا قافلہ گنگا کے درشن کے لئے اٹل گھاٹ کی طرف روانہ ہوگیا۔

اٹل گھاٹ پر سخت سیکورٹی کے درمیان وزیراعظم پہلے سے تیار کھڑے اسٹیمر پر سوار ہوگئے اور تقریباَ دو کلومیٹر دور سرسیا گھاٹ کے لئے روانہ ہوئے۔

اٹل گھاٹ سے چند میٹر کی دوری پر گنگا کے درمیان میں انکا اسٹیمر تقریباَ پانچ منٹ تک کھڑا رہا۔ وزیراعظم تقریباَ نصف گھنٹہ گنگا کے درمیان موجود رہے اور بند کئے نالوں اور گنگا کی صفائی کا جائزہ لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.