ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Phase 5 Polls : مودی، راج ناتھ اور یوگی نے ووٹ دینے کی اپیل کی

author img

By

Published : Feb 27, 2022, 9:45 AM IST

Updated : Feb 27, 2022, 10:03 AM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے 12 اضلاع کی 61 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ Senior Leaders Urged People to Cast Vote

PM Modi urges people to cast their vote
Senior Leaders Urged People to Cast Vote: مودی، راج ناتھ اور یوگی نے ووٹ دینے کی اپیل

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر کے ذریعے لکھا کہ آج اتر پردیش میں جمہوریت کے جشن کا پانچواں مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی استعمال کریں اور اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹ کرکے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ آج اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا پانچواں مرحلہ جاری ہے۔ آج ووٹ ڈالنے والے تمام ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ پورے جوش و خروش سے ووٹ ڈالیں۔ میں خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس تہوار میں ضرور شرکت کریں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ' آج اتر پردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات-2022 کا پانچواں مرحلہ ہے۔ اپنی ریاست کی بہتری، گڈ گورننس، تحفظ اور عزت کے حصول کے لیے، خوف سے پاک، فساد سے پاک، جرائم سے پاک ماحول کے لیے تمام معزز ووٹرز کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے'۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' اترپردیش کے میرے پیارے بہنوں۔ بھائیوں ووٹ کرتے وقت ضرور یاد رکھیں کہ آپ کا ایک ووٹ ریاست کی ترقی میں، نوجوانوں کے روزگار، کسانوں کی بھلائی، خواتین کو بااختیار اور عوام کے مفاد میں پالیسیاں بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

آپ کا ووٹ سیاست میں تبدیلی لا سکتی ہے، ذمہ داری سے ووٹ کریں۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 12 اضلاع کی 61 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس مرحلے میں 693 امیدواروں میں سے 90 خواتین ہیں۔ پانچویں مرحلے میں 2.25 ووٹرز میں سے 1.20 کروڑ مرد، 1.05 کروڑ خواتین اور 1727 تیسری جنس ہیں۔

12 اضلاع کے 61 اسمبلی حلقوں میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں کابینہ کے وزراء سدھارتھ ناتھ سنگھ، راجندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ، نند گوپال گپتا اور رماپتی شاستری اور ریاستی وزیر چندریکا پرساد اپادھیائے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان سب کے ساتھ پرتاپ گڑھ کے کنڈا سے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا، جنستا دل لوک تانترک اور مونا رام پور خاص سے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا میدان میں ہیں۔

اکھلیش یادو حکومت میں سابق وزیر تیج نارائن پانڈے عرف پون پانڈے ایودھیا سے انتخابی میدان میں ہیں، جبکہ امیٹھی سے سابق ایم پی سنجے سنگھ بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ راکیشدھر ترپاٹھی، سابق وزیر اور پریاگ راج کے ہنڈیا سے ایم ایل اے، اس بار اپنا دل کے ٹکٹ پر پریاگ راج کے پرتاپ پور سے میدان میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 27, 2022, 10:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.