ETV Bharat / state

وزیر اعظم 'چوری چورا 'صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 4 فروری 2021 کی صبح 11 بجے اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے مقام پر 'چوری چورا'صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 9:45 AM IST

آج چوری چورا واقعہ کے 100 برس پورے ہونے کا دن ہے، جو کہ آزادی کے لیے ملک کی جدوجہد میں ایک کلیدی واقعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم اس تقریب کے دوران ایک چوری چورا صدسالہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

ریاستی حکومت کے ذریعے صد سالہ تقریبات اور مختلف قسم کی تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو ریاست کے تمام 75 اضلاع میں 4 فروری2021 سے شروع ہوگی اور 4 فروری 2022 تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ چوری چورا، اتر پردیش میں گورکھپور کے قریب ایک قصبہ ہے جہاں 4 فروری، 1922ء کو بھارتیوں نے برطانوی حکومت کی ایک پولیس چوکی کو آگ لگا دی تھی جس سے اس میں چھپے ہوئے 22 پولیس ملازم زندہ جل کر مر گئے تھے۔ اس واقعہ کو 'چوری چورا سانحہ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس واقعہ کے فوراً بعد گاندھی نے عدم تعاون تحریک کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.