ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج بنارس دورہ - راجہ تالاب سیکشن کے 6 لین چوڑائی

وزیر اعظم نریندر مودی آج بنارس میں دیو دیپاولی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ پروٹوکول کے مطابق پی ایم مودی پیر کی دوپہر 2.10 بجے بابت پور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ 6 لین پریاگراج - وارانسی کا افتتاح کریں گے۔ شام کے پانچ بجے پی ایم مودی ایک چراغ جلا کر دیپ اتسو کی شروعات کریں گے۔

pm-modi-to-attend-dev-deepawali-program-in-varanasi-on-monday
وزیر اعظم نریندر مودی کا آج بنارس دورہ
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 8:30 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ دیو دیپاولی فیسٹیول میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پی ایم مودی کے تمام پروگراموں میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

اتوار کے روز اترپردیش حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر اعظم کے پروگرام کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ معلومات کے مطابق وزیر اعظم دورے میں دیو دیپاولی فیسٹیول میں شریک ہوں گے اور لیزر شو دیکھیں گے۔ وزیر اعظم سارناتھ آثار قدیمہ کمپلیکس میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی دیکھیں گے۔

اس دوران وہ قومی شاہراہ نمبر 2 کے ہینڈیہ - راجہ تالاب سیکشن کے 6 لین چوڑائی کا کام قوم کے لئے وقف (افتتاح) کریں گے۔ وہ شری کاشی وشوناتھ مندر دھام پروجیکٹ کے مقام کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے کہا کہ کل دیو دیوالی کے اچھے موقع پر انہیں اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے لوگوں کے درمیان رہنے کی سعادت حاصل ہوگی۔ اس دوران شری کاشی وشوناتھ ٹیمپل کوریڈور اور سارناتھ کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا اور اس کے ساتھ ہی وارانسی-پریاگراج کے درمیان سڑک کو وسیع کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

پروٹوکول کے مطابق وزیر اعظم مودی پیر کی دوپہر 2.10 بجے بابت پور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ یہاں سے فوجی ہیلی کاپٹر کھجوری عوامی مقام پر پہنچے گا جہاں وہ پریاگراج - وارانسی چھ لین کا افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ڈومری جائیں گے اور اس کے بعد سڑک کے ذریعہ لارڈ اودھوت رام گھاٹ جائیں گے جہاں سے وہ ایک کروز پر للیتا گھاٹ پہنچیں گے۔ اس کے بعد پی ایم مودی کا قافلہ وشوناتھ مندر آئے گا جہاں پوجا کرنے کے بعد راہداری کے ترقیاتی کاموں کیا معائنہ کریں گے۔

پروگرام کے مطابق وہ کروز کے ذریعہ راجگھاٹ واپس لوٹیں گے اور شام پانچ بجے چراغ جلا کر دیپ اتسو کی شروعات کریں گے اور پاون پتھ ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم مودی شام 5.45 پر کروز کے ذریعہ رویداس گھاٹ کے لئے روانہ ہوں گے اور چیت سنگھ گھاٹ پر 10 منٹ کا لیزر شو دیکھیں گے۔ رویداس گھاٹ پہنچنے کے بعد وہ کار سے سارناتھ کے لئے روانہ ہوں گے اور یہاں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو دیکھیں گے اور شام 8.15 بجے بابت پور ایئرپورٹ سے دہلی واپس لوٹ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.