ETV Bharat / state

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستحقین کو 2691 کروڑ کی رقم جاری

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 6:52 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے لاکھوں غریبوں کے اکاؤنٹ میں 'پردھان منتری آواس یوجنا'کے تحت2691 کروڑ روپے منتقل کئے۔

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ملے مستحقین کو پیسے

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ڈی ایم آفس میں واقع این آئی سی کے دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 2691 کروڑ روپے، چھ لاکھ دس ہزار مستحقین کو ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔

اس پروگرام میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مستحقین سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوپی کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان کے حالات جاننے کے لیے بات چیت بھی کی اور کہا کہ وہ ان کے دکھ اور تکلیف کم کرنا چاہتے ہیں۔

مستفید ہونے والے افراد نے وزیراعظم کو انھیں چھت دینے کے لیے دعائیں دی اور کہا کہ ہر بار آپ بھارت کے وزیر اعظم بنیں اور غریبوں کی اسی طرح سے امداد کرتے رہیں۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی میں دلت لڑکی کا قتل، کانگریس وفد کی متاثرہ خاندان سے ملاقات

پروگرام میں وزیراعظم نے اترپردیش کے عوام سے خطاب کیا اور حکومت کی اسکیمز کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

مرکزی وزیر نریندر تومرنے بھی مستحقین سے خطاب کیا۔

مظفرنگر این آئی سی میں وزیر اعظم کی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران بڑھانا کے رکن اسمبلی امیش ملک، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سی ڈی او نے مظفرنگر کے دیہی علاقوں میں سے 731 مستحقین کو اسی یوجنا میں شامل کر کچھ افراد کو اسی یوجنا کی پہلی قسط کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.