انوار احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ''وزیراعظم نریندر مودی کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے ایک مسلم کارکن سے بات کیا۔ بنارس میں کیے گیے کام کا جائزہ لیا، بنکروں کے مسائل کے بارے میں بھی وزیراعظم نریندر مودی فکر مند ہیں۔''
انہوں نے کہا کہ، ''وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بنکروں کے لیے راستے ہموار کیے جائیں گے، جس سے ان کے مسائل ختم ہوجائیں اور تجارتی کاروبار شروع ہو جائیں گے۔''
انہوں نے بتایا کہ، ''کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی آمدورفت کے وسائل بند ہوگیے، یہی وجہ ہے کہ بنکروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں بنکر اکیلے نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم ان کے ساتھ ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کئی قد آور رہنما بنکروں کے لیے فکر مند ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے پر کام جاری ہے۔''
انہوں نے کہا کہ، ''بنکر بجلی کے بل کو لے کر کے پریشان ہیں بجلی کی بل میں ملنے والی سبسڈی ختم کردی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاور لوم فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔''
انہوں نے کہا کہ، ''ریاستی توانائی وزیر شریکانت شرما اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اس بارے میں روشناس کرایا گیا ہے، جس کا جواب بھی آیا ہے۔''
انہوں نے بتایا کہ، ''بجلی وزیر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بنکروں کو بجلی کے بل میں خاطرخواہ سبسڈی دی جائے گی جس سے ان کی معاشی حالت بہتر ہو سکے۔''