ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع مدرسہ قدوسیہ زین العابدین آج وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹ کر خوشی کا اظہا رکیا گیا۔ PM Modi Birthday Celebrated at Madrasa in Muzaffarnagar
وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے متعدد مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیاگیا، اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت مدرسہ قدوسیہ زین العابدین کے طلباء اور مدرس نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔Birthday celebration organized in Muzaffarnagar madrassa
مذکورہ مدرسہ کے ڈائریکٹر محمد طاہر انصاری سمیت اساتذہ اور طلبا نےکیک کاٹا،اور وزیر اعظم کے دراز عمر کے لئے دعائیں کیں۔
ملک میں پہلی مرتبہ دیکھا جارہا ہے کہ اتر پردیش کی حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کر رہی ہے تو دوسری طرف ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ تسلیم شدہ مدارس میں بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:PM Modi Birthday وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر خون کا عطیہ