دونوں ہی رہنماؤں کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر عوام کی بھاری بھیڑ نظر آئی۔
لوک سبھا انتخابات کے لئے نامزدگی داخل کرنے پہنچے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کی شام سات کلومیٹر لمبے ’روڈ شو‘ کے بعد دنیا میں مشہور دشا شومیدھ گھاٹ پہنچے، جہاں انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک گنگا کی آرتی کی اور دودھ سے ابھیشیک کرکے پوجا کی۔
محترمہ واڈرا نے جھانسی میں سندھی چوراہے پر واقع کانگریس دفتر سے روڈ شو کا آغاز کیا اور مالنو، بڑا بازار چوراہا ہوتے ہوئے ایورٹ بازار سے نکلیں تو لوگوں میں پرینکا کے استقبال کی ہوڑ مچ گئی۔ ایک جھلک پانے کے لئے لوگ آپس میں دھکا مکی کرتے دکھائے دیے تو وہیں خواتین نے چھتوں سے پھولوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا۔
بھگوا لباس میں مودی گنگا کے ساحل پر ماں گنگا کی بھکتی میں ڈوبے رہے۔ وہ پوری آرتی کے دوران ہاتھ جوڑے اور بار بار تالیاں بجاتے اور منتر پڑھتے نظر آئے۔ خاص طورپر بنے اسٹیج پر ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے موجود تھے۔
روڈ شو کے دوران پرینکا نے ہاتھ اٹھا کر اور سر ہلا کر ووٹروں کے استقبال کو قبول کیا۔ تقریباً چار کلو میٹر لمبے روڈ شو کو پرینکا گاندھی نے پونے دو گھنٹوں میں پورا کیا اس موقع پر وہ جھانسی شہر کے قریب قریب ہر اہم علاقے اور بازار میں گئیں۔
روڈ شو کے درمیان رام جانکی مندر دکھا تو پرینکا اپنی گاڑی سے اتر کر مندر میں درشن کے لئے چلی گئیں۔ اس درمیان ان کے قافلے میں کانگریس کے سینیئر رہنما و مرکزی وزیر ملیکا ارجن کھرگے، سابق رکن اسمبلی ونود چترویدی سمیت پارٹی کے دیگر سینیئر لیڈر و کارکن موجود رہے۔
وزیراعظم کے پوجا کے دوران مرکزی وزیر جے پی نڈا اور پیوش گوئل سمیت کئی چوٹی کے لیڈر موجود تھے۔ اس سے پہلے گھاٹ پر پہنچنے پر بی جے پی صدر امت شاہ نے مودی کا استقبال کیا۔
مودی کے دورہ کے پیش نظر دشاشومیدھ گھاٹ، راجندر گھاٹ اور شتلا گھاٹ سمیت آس پاس کے تمام گھاٹوں کو خا ص طورپر سجایا گیا تھا۔
وزیراعظم مودی کل جمعہ کو وارانسی پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔