ETV Bharat / state

PM Modi and Others Appeal to Vote: جمہوریت کے اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل - leaders appeal to vote as much as possible

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ PM Modi and Others Appeal to Vote

جمہوریت کے اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 12:43 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب قانون ساز اسمبلی کے لیے بھی ووٹنگ شروع ہو جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں سبھی لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ PM Modi and Others Appeal to Vote

ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا کہ پنجاب اور یوپی میں آج تیسرے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔ میں آج ہر ووٹر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں، خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں سے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ میں اتر پردیش کے تیسرے مرحلے کے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کا ہر ووٹ ایک ایسی حکومت کو منتخب کرنے کے لیے بہت اہم ہے جو ریاست کو کنبہ پروری، ذات پات اور خوشامد کی سیاست سے پاک رکھ کر ترقی کو تیز کرے گی۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالیں۔'

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پنجاب اور اترپردیش اسمبلی انتخابات میں امن و امان، ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹروں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

پنجاب کے خوشحال مستقبل کے لیے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے گاندھی نے کہا "جو لوگوں کی حمایت کرتا ہے، بے خوفی سے جواب دیتا ہے، اسے ووٹ دیں! پنجاب کی ترقی اور شاندار مستقبل کے لیے ووٹ دیں‘‘۔

اتر پردیش کے ووٹروں سے تبدیلی کے لیے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے ووٹروں سے کہا، ''ووٹ اتر پردیش میں پڑے گا، تبدیلی پورے ملک میں آئے گی! لااینڈ آرڈر اور ترقی کے لیے ووٹ دیں، اگر نئی حکومت بنتی ہے تو ایک نیا مستقبل بنے گا‘‘۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے لکھا کہ آپ سب کو خوف سے پاک، فسادات سے پاک، جرائم سے پاک ریاست، قوم پرستی کی جیت، خود کفیل اور نئے اتر پردیش کے قیام اور عوام کی ترقی کے لیے ووٹ دینا چاہیے۔ پہلے ووٹنگ، پھر ریفریشمنٹ۔

واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے تیسرے مرحلے کے لیے 16 اضلاع کی 59 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں 2.16 کروڑ ووٹرز 627 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 97 امیدوار خواتین ہیں۔ اس مرحلے میں 13 سیٹیں محفوظ ہیں۔

تیسرے مرحلے میں ایس پی صدر اکھلیش یادو کرہل سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل ان کے مد مقابل ہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.