اترپردیش نوئیڈا کے جیور میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی اترپردیش یوگی نے جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے اور بھیڑ اکٹھا کرنے کے لئے بی جے پی کے تمام عہدیداران اور کارکنان مسلسل جدوجہد کر رہے تھے۔
بی جے پی و دیگر ذرائع سے ایسا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک لاکھ تک لوگ مودی کے جلسے میں پہنچے تھے، لیکن جلسہ گاہ کی خالی کرسیاں اس دعوے کو مسترد کرتی ہیں۔ویڈیو اس سچائی کو بیان کر رہی ہے۔ جہاں ایک طرف وزیراعظم مودی کی تقریر جاری تھی تو وہیں لوگ جلسے گاہ سے نکل کر جارہے تھے اور دور دور تک کرسیاں خالی نظر آرہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: Jewar Airport Inauguration: وزیر اعظم مودی نے جیور ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے آئے لوگ درمیان میں ہی جلسہ گاہ سے باہر جانے لگے۔ جو یقیناً بی جے پی کے لیے تشویش کا باعث ہوگا۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں بیشتر آبادی کسانوں کی ہے جو حکومت اور نوئیڈا اتھارٹی کی پالیسیوں سے حد درجہ ناراض ہیں۔لوگوں کی کم موجودگی بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔