وزیراعظم نریندر مودی کی عوام سے جنتا کرفیو کی اپیل جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن صبح سات بجے سے رات نو بجے تک عوام اپنے گھروں سے نہ نکلے۔
علی گڑھ میں بھی اپیل کے مدنظر سبھی بازار، پارک، بس ڈے وغیرہ بند دکھے صبح سے ہی عوام نے اپنے گھروں سے نکلنے سے پرہیز کیا۔
وہیں جو لوگ بازاروں میں دکھ رہے ہیں ان کو پولیس سمجھاتی نظر آئی اور چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیے جا رہے ہیں لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔
علی گڑھ کے اے ٹی ایم (سٹی) راکیش کمار مال پانی نے بتایاعوام اس کا پوری طرح سے فالو کر رہی ہے، گھر سے نہیں نکل رہے ہیں، اس کا بہت اچھا پیغام بھی ہوگا اور اس کا اثر بھی دکھے گا۔
بہت سے لوگ اپنے گھروں میں ہے اور امید ہے کل رات کے بعد آج رات تک اپنے گھروں میں رہیں گے تو ایسے میں کورونا وائرس کوڈ 19 جس کی عمر لگ بھگ 36 گھنٹے بتائی جارہی ہے جب اس کو کوئی انسانی جسم نہیں ملے گا تو جہاں پر ہوگا وہیں ختم ہو جائے گا اور میں انتظامیہ کی جانب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں وہ اپنے گھر سے نہ نکلیں۔
اے ڈی ایم (سٹی) نے مزید بتایا علی گڑھ میں دفع 144 نافذ کی گئی ہے جس میں پانچ اور پانچ سے زیادہ لوگوں کا ایک ساتھ رہنا منع ہے۔