ETV Bharat / state

ٹی۔20 کرکٹ میچ کھیلنا بھاری پڑا

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 4:10 PM IST

نوئیڈا میں بغیر اجازت کرکٹ کھیلنے پر کھلاڑیوں سمیت 51 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ان افراد کو سماجی فاصلے کے خلاف ورزی کرنے اور ماسک نہیں پہننے پر کارروائی کی گئی۔

police registered case against player
ٹی۔20 کرکٹ میچ کھیلنا بھاری پڑا

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز سے عوام دہشت میں ہیں، ایسے میں بھی لوگوں نے تفریح کا موقع تلاش لیا، لیکن یہ تفریح ان لوگوں کے لئے زحمت ثابت ہوئی، جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر 51 افراد کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر گرفتار کیا گیا اور وہاں کھڑی 17 گاڑیوں کا چالان بھی کاٹا۔

در اصل گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع ایک گراؤنڈ میں بغیر کسی اجازت کے ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ میچ دہلی کے لاجپت نجا اور ساؤتھ دہلی پلیئرز ٹیم کے مابین کھیلا جارہا تھا۔ تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں متعدد ٹیموں نے حصہ لینا تھا۔

مزید پڑھیں:

خصوصی پیشکش: دھونی - ساکشی کی شادی کی 10 ویں سالگرہ

اس سے قبل نالج پارک پولیس اسٹیشن انچارج امیش بہادر سنگھ ٹیم کے ساتھ موقع پر گئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت 51 افراد کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے آرگنائزر دیپک اگروال اور ناگک کھورانا سمیت تمام 51 افراد کے خلاف مختلف دفعات اور وبائی ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر معاشرتی فاصلے کے خلاف ورزی ہوئی اور ماسک پہننے کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.