ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج میں کووڈ 19 کے مریضوں کی پلازمہ تھیراپی شروع - اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ تھیرایی کا آغاز ہوگیا اور گزشتہ روز 72 سال کے ایک مریض کو دو یونٹ خون چڑھایا گیا.

اے ایم یو میڈیکل کالج میں کووڈ 19 کے مریضوں کی پلازمہ تھیراپی شروع

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:07 PM IST

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد صدیقی کے مطابق 72 سال کے مریض کو ذیابیطس تھا اور اسے دین دیال اسپتال سے میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا۔ یہاں پروفیسر شاداب احمد اور پروفیسر راکیش بھار گو کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کی پلازمہ تھیراپی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیکل کالج میں پلازما تھیریپی شروع کرنے کے لیے ایک نئی مشین کے ساتھ ساتھ دیگر تمام سہولیات فراہم کرائی گئی ہیں۔ اس سے شرح اموات کم ہوگی اور مغربی یوپی میں کووڈ 19 مثبت مریض زیادہ تعداد میں صحتیاب ہوسکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کووڈ 19 متاثرین کے علاج کے میدان میں مغربی اترپردیش کے ایک بڑے صحت مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ جہاں مریض کو صحتیاب ہونے کے شرح 80 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اب تک تقریبا پچاس ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.