ETV Bharat / state

'کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش' - کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش

کانگریس پارٹی کے ترجمان اور سابق رکن پارلیمان پی ایل پونیا نے مرکزی حکومت پر کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے اور اس کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

'کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش'
'کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش'
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 3:43 PM IST

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک پر مرکزی حکومت بے بنیاد اور نا مناسب بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کا کوئی بھی رہنما کسانوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا ہے۔

'کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش'

اس کے باوجود مسلسل کسانوں کے احتجاج کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ ہونے کی بات کرنا افسوسناک ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اپنی رہائش گاہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں پی ایل پنیا نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات جائز ہیں۔ اس میں کسی بھی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے۔

کسانوں کا شروع سے کہنا ہے کہ یہ غیر سیاسی تحریک ہے اور اس میں سیاسی رہنماؤں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس میں صرف کسانوں کے مسائل کی ہی بات ہوگی۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت اور بی جے پی کے رہنما ایسے ویسے بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کہا جاتا ہے کہ کسانوں کی تحریک کے پیچھے خالصتانی ہیں، کبھی پاکستانی، کبھی نکسلی، کبھی دہشتگرد اور کبھی کانگریس کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں حق میں گاندھی وادی رہنما کا یک روزہ بھوک ہڑتال

اس قسم کے بیانات کے ذریعہ کانگریس کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے اور اس کی توہین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو انتہائی افسوسناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.