امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24 فروری سے دو دن کے لئے بھارت دورے پر ہیں، اس کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔
ادھر تیاریوں میں خرچ ہو رہی مزید رقم کی رپورٹ میڈیا میں آنے کے بعد اس پر سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔
کانگریس نے اس مسلے پر سوال کھڑے کئے ہیں، کانگریس نے کہا ہے کہ اس سے مرکزی حکومت کی ترجیح واضح ہو جاتی ہے.
بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لئے امیریکی صدر کا دورہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
اس دورہ کا تجزیہ بھی ان کے جانے کے بعد کیا جائے گا، لیکن حکومت کی ترجیح دیکھئے کی ایک جانب وہ ایس سی ایس ٹی طلبہ کو دئے جانے والے وضیفے کی رقم میں کٹوتی کر کرہی ہے اور دوسری جانب پانی کی طرح پیسا ٹرمپ کے دورے کو لیکر بہا رہی ہے۔
انہوں نے واضح طور پر الزام لگایا کہ حکومت غریبوں کو نظر انداز کر رہی ہے. پنیا نے کہا کہ امریکی صدر آئیں ان کا استقبال ہے، لیکن مرکزی حکومت کو اپنی ترجیحات طئے کرنے میں الرٹ ضرور رہنا چاہئے.