ETV Bharat / state

مظفر نگر: 'مشن شکتی مہم' کے تحت پنک ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 5:57 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں 'مشن شکتی مہم' کے تحت پنک ڈے منایا گیا۔ ضلع کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر بیداری کے لیے بائک اور اسکوٹی ریلی نکالی گئی۔

pink day was celebrated under mission shakti campaign in muzaffarnagar uttar pradesh
مظفر نگر میں 'مشن شکتی مہم' کے تحت پنک ڈے منایا گیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج 'مشن شکتی مہم' کے تحت پنک ڈے منایا گیا۔ جس میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ضلع کے سبھی پولیس تھانوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا گیا اور ضلع کلکٹریٹ میں دسویں جماعت اور بارہویں جماعت میں پہلی پوزیشن لانے والی طالبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

مظفر نگر کی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مشن شکتی مہم کے موقع پر خواتین کی آگاہی ریلی گپتا ریزارٹ سے نکالی گئی، ضلعی مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اس ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

'ناری شکتی مشن' مہم ضلع مظفر نگر میں گذشتہ ایک ہفتہ سے ضلعی مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی سربراہی میں کامیابی کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔

اسی مہم کے تحت پنک ڈے کے موقع پر مظفر نگر کے تھانہ سول لائن احاطے میں خواتین کے 'مشن شکتی مہم' کے تحت خواتین کی مدد کے لیے خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح ایس ایس پی اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق میلاد جلوس نکالا جائے گا‘

مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے کہا کہ خواتین کے لیے آج ہیلپ ڈیسک شروع کی گئی ہیں۔ خواتین کی پریشانیوں کو اس ہیلپ ڈیسک پر آسانی کے ساتھ سنا جائے گا۔

اترپردیش حکومت کی ہدایت پر خواتین کی مشکلات کو سننے کے لیے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین ہیلپ ڈیسک بنائی گئی ہے تاکہ خواتین کی پریشانیوں کو حل کیا جاسکے۔

اس پروگرام کے تحت مظفر نگر کے کلکٹریٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پنچایت آڈیٹوریم میں 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' اور 'مشن شکتی پروگرام' کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال، ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر بڑھانا کے رکن اسمبلی امیش ملک، ضلعی ترقیاتی افسر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ان سب لوگوں نے مشن شکتی مہم کے تحت اپنے اپنے خیالات کو رکھا اور دسویں جماعت اور بارہویں جماعت میں پہلی پوزیشن لانے والی طالبہ کو انعامات سے بھی نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.