ETV Bharat / state

Haj 2023 یوپی میں مقرر کردہ کوٹے سے کم عازمین حج نے درخواستیں داخل کیں

رواں برس حج کے اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے، مانا جارہا تھا کہ یوپی سے بڑی تعداد میں عازمین حج درخواست دیں گے لیکن تادم تحریری عازمین حج کی درخواست مقرر کئے گئےکوٹے سے کم ہے۔

Haj 2023
Haj 2023
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:33 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا نے 10 مارچ تک کو آن لائن حج اپلیکیشن دینے کے لیے تاریخ متعین کی تھی، اس تاریخ میں اب تک توسیع کی کوئی امید نہیں ہے۔ کل 12 بجے رات تک آن لائن حج درخواست دیے جاسکتے ہیں اترپردیش سے اب تک تقریبا تقریبا 23 ہزار عازمین حج نے حج درخواست دی ہے، جبکہ اندازے کے مطابق ریاست کو 31 ہزار عازمین حج سے متعلق کوٹا دیا گیا ہے، امید کی جا رہی ہے کی ریاست سے اپلیکیشن کی تاریخ ختم ہونے سے قبل تک کوٹے سے زیادہ عازمین مین درخواست دیں گے۔

رواں برس حج کے اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے، مانا جارہا تھا کہ یوپی سے بڑی تعداد میں عازمین حج درخواست دیں گے لیکن تادم تحریری عازمین حج کی درخواست کوٹے سے کم ہے۔خواہشمند عازمین حج سے اپیل ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.inپر سفر حج کے لیے جلد ہی درخواستیں مکمل کرالیں۔ تاکہ درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزکی تصدیق کرکے دفتر کے ذریعہ کور نمبر الاٹ منٹ وغیرہ کا عمل کیاجاسکے۔ عازمین حج کوان کی درخواستوں کے ضمن میں الاٹ کورنمبر کی اطلاع کور ہیڈ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ارسال کی جارہی ہے۔ کور ہیڈ اپنے ساتھیوں کو بھی کور نمبر سے واقف کرادیں۔

آن لائن حج درخواست کے بعد عازمین حج اپنی درخواست کا پرنٹ آؤٹ (pdf) ڈاؤن لوڈ کرکے اس پر درخواست گزار، نامنی ، خاتون عازم حج کے ضمن میں محرم کے دستخط کراکے خود کا حلف نامہ(solemn declaration and undertaking) و دیگر دستاویز سمیت اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے دفتر10؍ ودھان سبھا مارگ، لکھنؤ پر بذریعہ ڈاک یا دستی جمع کردیں۔ عازمین حج آن لائن پر درخواست بھرتے وقت کارروائی مکمل کرنے کے بعد ویب سائٹ پر Final Submission کرنانہ بھولیں، ورنہ ان کی درخواست اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کو آگے کی کارروائی کے لیے دستیاب نہیں ہوسکے گی اورعازم حج درخواست جمع کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔ عازمین حج کو ان کی درخواست منظور ہونے کی اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ کوٹہ الاٹ ہونے کے بعد ضابطہ کا عمل مکمل ہونے پر جلد ازجلد مہیاکرادی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Hajj 2023 عازمین حج کو سعودی ریال کا از خود انتظام کرنا ہوگا: حج کمیٹی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.