ETV Bharat / state

Hajj 2022: عازمین حج کو ابھی تک ٹیکہ نہیں لگایا گیا - عازمین کی ابھی تک ٹیکہ کاری نہیں ہوئی

سعودی حکومت کی شرائط کے مطابق سفر حج سے قبل عازمین کو چند ٹیکے لگوانے لازمی ہیں،ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے لئے مختلف شہروں میں متعدد مراکز پر ویکسینیشن کیمپز کا اہتمام کیا جاتا ہے،تاہم میرٹھ میں اب تک ویکسینیشن کیمپز کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے، اور اسی وجہ سے ضلع میرٹھ کو عازمین کی ٹیکاکاری کے لئے اب تک ویکسین دستیاب نہیں ہو سکی ہے۔ Hajj pilgrims have not yet been vaccinated

محمد طارق
محمد طارق
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:47 AM IST

حج 2022 کے لیے 05 جون سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گا، لیکن ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں عازمین کی ٹیکاکاری کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اب تک ویکسینیشن کیمپز کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے،محکمہ صحت کو اب تک ویکسین دستیاب نہیں ہو سکی ہے، میرٹھ سے سفر حج پر جانے والے عازمین کو ٹیکاکاری کے لئے کیمپز کے انعقاد کا انتظار ہے۔ Hajj pilgrims have not yet been vaccinated

سعودی حکومت کی شرائط کے مطابق سفر حج سے قبل عازمین کو کچھ ٹیکے لگوانے لازمی ہیں،ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے لئے مختلف شہروں میں متعدد مراکز پر ویکسینیشن کیمپز کا اہتمام کیا جاتا ہے،تاہم میرٹھ میں اب تک ویکسینیشن کیمپز کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے، اور اسی سے ضلع میرٹھ کو عازمین کی ٹیکاکاری کے لئے اب تک ویکسین دستیاب نہیں ہو سکی ہے، محکمہ صحت کو جہاں ویکسین ملنے کا انتظار ہے، وہیں محکمہ اقلیتی فلاح کے افسران کا کہنا ہے کہ اس سال میرٹھ سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد تقریباً ڈھائی سو ہے، جو کہ کافی کم ہے اس لیے ایک یہ دو کیمپز میں ہی تمام عازمین کی ٹیکہ کاری مکمّل ہو جائیگی-
مزید پڑھیں:عازمینِ حج کورونا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں: مولانا خالد رشید

کورونا وبا کے بعد ایک بار پھر ملک سے عازمین کی جانب سے سفرِ حج کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ایسے میں عازمین کو ویکسینیشن کرایا جا نا بھی ضروری ہے تاکہ کسی بھی انفیکشن سے عازمین کو محفوظ رکھا جا سکے، امید کی جا رہی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا و ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے جلد ہی ویکسین دستیاب ہو سکے گی اور عازمین کو ویکسینیشن کے علاوہ ان کی ٹریننگ کو بھی مکمل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.