نوئیڈا اسٹیڈیم میں شروع ہوئے ورلڈ فزیکل چیلنج ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز جموں و کشمیر اور ہریانہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ سے ہوا، جس میں کپتان ندیم کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر کی ٹیم نے ہریانہ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔
جموں و کشمیر نے ہریانہ کو ہراتے ہوئے اپنی فتوحات کا آغاز کیا ہے۔ کشمیر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے جس کے جواب میں ہریانہ کی ٹیم 8 وکٹ پر 77 رنز ہی بنا سکی۔
جموں و کشمیر کی جانب سے ندیم نے 25 گیندوں پر 48، عنایت دیو نے 21 اور جگموہن نے 20 رن بنائے۔ ندیم نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی جبکہ انہیں مین آف دی میچ بھی دیا گیا۔ دیگر میچوں میں دہلی نے اترپردیش کو اور سوراشٹر نے ناگا لینڈ کو شکست دی۔