ریاست اترپردیش میں عربی، فارسی، اُردو زبان کے امتحانات چل رہے ہیں۔ اس دوران طلبا اپنی جگہ دوسروں سے امتحانات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں اس سلسلے میں کئی افراد گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔
ضلع مراداباد کے بھوج پر تھانہ پیپل سانہ کے 'محمد رضوان الحق میموریل انٹر کالج' میں پولیس نے محمد فیض کی جگہ امتحان دیتے ہوئے ایک دیگر شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
جانکاری کے مطابق جس محمد فیض کو پولیس نے گرفتار کیا اس کے والد خود اس طرح کے گینگ چلاتے ہیں اور طلبا سے پیسہ لیکر دوسروں سے امتحانات دلواتے ہیں۔
اس خبر کی جانکاری ملتے ہی انتطامیہ سخت ہو گئی اور وہ امتحانات مراکز پہنچ کر طلبا کے کاغذات دیکھے اور سخت ہدایات جاری کی۔