ETV Bharat / state

شری کرشن جنم بھومی مندر کو مسجد سے آزاد بنانے کی درخواست دائر

ریاست اترپردیش کے شہر متھورا میں شری کرشن جنم بھومی مندر سے مسجد کی ملکیت کو ہٹانے کا مطالبہ شروع ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں متھورا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں لکھنؤ کے پانچ وکلاء کے ذریعہ ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔اس درخواست پر پیر کی صبح 11 بجے سماعت ہوگئی۔

شری کرشن جنم بھومی مندر کو مسجد سے آزاد بنانے کی درخواست دائر کی گئی

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 3:23 PM IST

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی شری کرشن کی جائے پیدائش متھورا ایک بار پھر خبروں کی رونق بنی ہوئی ہے۔کبھی ہندو آرمی چیف تنظیم اور کبھی وکلاء کے ذریعہ شری کرشن کی پیدائش کی جگہ کو مسجد سے آزاد بنانے کے لیے تحریک شروع کرنے کی بات کی جانے لگی ہے۔

شری کرشن جنم بھومی مندر کو مسجد سے آزاد بنانے کی درخواست دائر کی گئی

اسی سلسلے میں لکھنؤ کے وکیل رنجنا اگنی ہوتری سمیت پانچ وکلاء نے جمعہ کے روز متھورا ضلع اور سیشن کورٹ میں شری کرشن جنم بھومی کو مسجد مکت بنانے کے لیے سنیچر کے روز درخواست دائر کی ہے۔اس درخواست میں مندر کو عیدگاہ سے مکت بنانے کی بات کہی گئی ہے۔پیر کے روز اس معاملے میں سماعت ہوگی۔غور طلب ہے کہ شری کرشن جنم بھومی کے 13.37 ایکڑ اراضی کی ملکیت کی مانگ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متھورا کرشن جنم بھومی کو لے کر سماجی تنظیموں کے ذریعہ سرگرمیاں تیزہونے لگی ہیں۔حال ہی میں کرشن جنم بھومی کو مسجد سے پاک بنانے کے لیے تحریک شروع کرنے کی دھمکی دینے والے ہندو آرمی چیف تنظیم کے قومی صدر منیش یادہ سمیت 21 کارکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔اب ایک بار پھر لکھنؤ کے پانچ وکلاء رنجنا اگنہوتری، ہری شنکر جین، وشنو شنکر جین اور دو دیگر وکلاء شامل ہیں، جنہوں نے شری کرشن رام جنم بھومی کو مسجد سے مکت بنانے کے لیے سنیچر کے روز متھورا عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔اس درخواست کی سماعت پیر کے روز ہوگی۔وکلاء کی جانب سے دائر 60 صفحوں پر مشتمل درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ مندر سے مسجد کو مکت کرانا چاہتے ہیں۔

احتجاج شروع کرنے کی دھمکی کے بعد سے ہی شری کرشن جنم بھومی پر سیکورٹی کے سخت انتظمات کیے گئے ہیں۔مندر کے احاطے کے قریب جانے والوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی رکھی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.