ETV Bharat / state

کانپور: مساجد میں اجتماعی نماز پڑھنے کی اجازت، سماجی فاصلہ ضروری - کوروناوائرس

کانپور کی تمام مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت تو مل گئی ہے، لیکن دوران نماز سوشل ڈسٹنسنگ کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت
مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:06 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادات پر پابندی تھی، لیکن اب ان مذہبی مقامات پر عائد پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر کانپور میں اب تمام مساجد کو کھولنے کی اور اجتماعی عبادات کی اجازت مل گئی ہے، لیکن سماجی احتیاطی حد بندی کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی نماز ادا کی کرنے کی اجازت ہے۔

مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت

کانپور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، جب 24 مارچ کو کو ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اس وقت کانپور میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں تھا، لیکن دھیرے دھیرے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اب کانپور میں روزانہ ہی کیسز آرہے ہیں اسی ضمن میں آج 236 نئے مثبت مریض پائے گئے ہیں، جس میں سے 10 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 23382 مریض کانپور میں اب تک پائے جاچکے ہیں جس میں 4458 مریضوں کا موجودہ وقت میں علاج چل رہا ہے، باقی مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں، تاہم کانپور میں اب تک 613 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

جب ان لاک 1.0 شروع ہوا تھا تو شہر کے تمام مذہبی رہنماؤں نے احتیاط کے طور پر تمام مذہبی مقامات نہ کھولنے کا مشورہ دیا تھا اتہم ان لاک 2.0 بھی مذہبی رہنماؤں نے مذہبی مقامات کھولنے کے لیے منع کیا تھا لیکن ان لاک 3.0 میں مذہبی مقامات کو کھولنے کے پیش نظر لوگوں اختلاف ہونے پیدا ہونے لگا، جس کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے مذہبی مقامات کو کھولے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ شہر قاضی کانپور حافظ معمور احمد مظاہری نے مذہبی مقامات کھولے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

شہر قاضی معمور احمد مظاہری نے ریاست کے وزیراعلی کے نام ایک میمورینڈم ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے بھی بھیجا تھا جس میں مساجد کو کھولے جانے کا ذکر کیا گیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں وہ اس پر غور کریں گے۔

اس مہینہ تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے شہر قاضی کے مطالبہ کو تسلیم کرلیا اور تمام مذہبی مقامات کو عبادات کے لیے کھول دیا، لیکن سماجی فاصلہ کی شرط اب بھی برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.