ETV Bharat / state

اترپردیش پنچایتی انتخابات میں جیت عوام کا آشیرواد: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں پنچایت انتخابات میں بی جے پی کو ملی شاندار جیت کو ترقی، عوامی خدمت اور قانون کی حکمرانی کے لئے عوام کا آشیرواد قرار دیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:53 PM IST

مودی
مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’یو پی پنچایت انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت ترقی،عوامی خدمت اور قانون کی حکمرانی کے لئے عوام کا دیا ہوا آشیرواد ہے۔ اس کا سہرہ وزیراعلی یوگی جی کی پالیسیوں اور پارٹی کارکنان کی انتھک محنت کے سر جاتا ہے۔ یو پی حکومت اور بی جے پی تنظیم کو اس کے لئے دلی مبارکباد‘‘۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں برسراقتدار بی جے پی نے ضلع پنچایت صدر کی 75 میں سے 67 سیٹوں پر اپنا پرچم لہرایا ہے۔

آپ کو بتادیں ضلع پنچایت صدور کی 53 سیٹوں کے لئے 116 امیدوار میدان میں تھے۔46 اضلاع میں بی جے پی اور ایس پی امیدواروں کے درمیان براہ راست کانٹے کا مقابلہ تھا جبکہ چار سیٹوں پر سہ رخی اور تین سیٹیں ایسی تھیں جہاں پر مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان تھا۔

  • यूपी जिला पंचायत चुनाव में भाजपा की शानदार विजय विकास, जनसेवा और कानून के राज के लिए जनता जनार्दन का दिया हुआ आशीर्वाद है।
    इसका श्रेय मुख्यमंत्री योगी जी की नीतियों और पार्टी कार्यकर्ताओं के अथक परिश्रम को जाता है। यूपी सरकार और भाजपा संगठन को इसके लिए हार्दिक बधाई।

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 3, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:

اس تمام کے باوجود اکثر سیٹوں پر بازی بی جے پی امیدواروں نے ہی ماری ہے اور جیت کا نیا ریکارڈ قائم ہے۔ اپوزیشن نے حکمراں جماعت پر سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر کے انتخاب میں گھپلہ بازی کا الزام لگایا تو وہیں حکمراں جماعت نے اسے یوگی کی مقبولیت اور کیڈر کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کا اعلان قرار دیا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.