ETV Bharat / state

Waterlogging in Several Parts of Meerut میرٹھ کے پسماندہ علاقوں میں آبی جماؤ سے لوگ پریشان - کئی علاقوں کی سڑکیں زیر آب

میرٹھ میں مسلسل بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ خاص طور پر وارڈ 72 کے مکین گزشتہ چھ ماہ سے علاقے میں جمع نالے کے پانی سے پریشان ہیں۔ تقریبًا چھ ماہ سے اس علاقے میں نالے کا پانی جمع ہے اور شہر میں مسلسل بارش نےاس علاقے کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس بابت علاقے کے مکین میونسپل کارپوریشن تک دوڑتے رہے لیکن آج تک یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ Heavy Rainfall Causes Waterlogging in Meerut

آبی جماؤ
آبی جماؤ
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 4:10 PM IST

میرٹھ: برسات سے پہلے سیوریج سسٹم کو درست کر لیے جانے کا دعویٰ کرنے والا میرٹھ نگر نگم حکومت کے سوچھ بھارت مشن کو ناکام ثابت کرنے پر آمادہ ہے۔ میرٹھ کے پسماندہ علاقوں میں نالوں کی صاف صفائی کے انتظامات کو میونسپل کارپوریشن کے افسران نے علاقے کے لوگوں کے بھروسے چھوڑ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ برسات کے موسم میں ان علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور یہاں رہنے والوں کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے۔Heavy Rainfall in Meerut

آبی جماؤ
میرٹھ میں مسلسل بارش نے زندگی کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ خاص طور پر وارڈ 72 کے مکین گزشتہ چھ ماہ سے علاقے میں جمع نالے کے پانی سے پریشان ہیں۔ تقریبًا چھ ماہ سے اس علاقے میں نالے کا پانی جمع ہے اور شہر میں مسلسل بارش نےاس علاقے کے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس بابت علاقے کے مکین میونسپل کارپوریشن تک دوڑتے رہے لیکن آج تک یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

مذکورہ علاقے کی سڑکوں پر گندا پانی اس قدر جمع ہے کہ لوگوں نے اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں۔ بچوں کو اسکول سے لانے لے جانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے۔مقامی لوگوں نے ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:میرٹھ: بارش کے سبب لوگ گھر فروخت کرنے پر مجبور کیوں؟

میرٹھ میں وارڈ 72 کے اسلام آباد میں بنکر نگر اور قدوائی نگر کے محلوں میں قریب چھ ماہ سے پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی شکایت مقامی کارپوریٹر نے میونسپل کمشنر سے مسلسل کیے جانے کے باوجود مسلہ کا حل نہیں ہوا ہے،ایسے حالات اب علاقے کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.