یوگی حکومت نے اترپردیش کے عوام کو بڑی راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب صرف اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے کا دکانداروں نے خیر مقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کی طرح اتوار کو بھی بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔
ملک میں اَن لاک 4 کی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ جلد ہی اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں میٹرو سروس شروع ہو جائے گی، اس کے ساتھ ہی اب ہفتے میں دو دن کے لاک ڈاؤن کے برعکس صرف اتوار کو لاک ڈاون رہے گا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کپڑے کے دکانداروں نے کہا 'حکومت کا فیصلہ بہتر ہے کیونکہ عام طور پر لوگ ہفتہ اور اتوار کو زیادہ بازار خریداری کے لئے جاتے ہیں۔ اب ایک دن کے لاک ڈاؤن سے کچھ راحت ضرور ملے گی'۔
دکانداروں کا ماننا ہے 'بھلے ہی لاک ڈاؤن پر چھوٹ دی گئی ہے لیکن حالات بہتر ہونے میں ابھی وقت لگے گا کیونکہ لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ جب پیسے نہیں تو خریداری کیسے کریں گے؟ اس لیے یہ پورا سال خراب جانے والا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
بلند و بالا چوٹی پر براجمان بھگوان گنیش
رکشہ ڈرائیور نے بتایا 'ہم لوگ بمشکل 70-100 روپے ہی کما پاتے ہیں۔ اگر ہفتہ کو راحت ملتی ہے تو کچھ فرق پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی کم آمدنی میں اہل خانہ کی کفالت بہت مشکل سے ہو رہی ہے'۔
مغل ذائقہ ریستوراں کے سفیان احمد نے کہا 'حکومت کے اعلان سے راحت ملے گی کیوںکہ زیادہ تر لوگ اپنے کنبے کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کو ہی باہر کھانے کے لئے نکلتے ہیں۔ موجودہ وقت میں کسٹمر کھانے کے لئے بہت آتے ہیں، زیادہ تر لوگ آن لائن کھانا منگوا لیتے ہیں'۔