کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سبجیت سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت میں جرائم، بدعنوانی، بے روزگاری، مہنگائی وغیرہ سے پریشان افراد یوپی کی ترقی کے لئے کیجریوال ماڈل یہاں لانا چاہتے ہیں۔
سبجیت سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی یوپی جوڑو مہم جس رفتار سے ریاست بھر میں چل رہی ہے۔اسے دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آج عآپ کے کارکنوں کے دم پر نفرت اور انتقام کی سیاست کرنے والی ناکارہ حکومت کے خلاف بدلاؤ کی ہوائیں چل رہی ہیں۔
ریاستی صدر سبجیت سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں یہ مہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ تمام اضلاع سے مہم کی پیشرفت سے متعلق اچھے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کی ممبرشپ مہم
ریاستی صدر سبجیت سنگھ نے کارکنوں کے جوش کو سراہا۔ کہا کہ پارٹی کنوینر کیجریوال کی پالیسیوں کو لوگوں سے بہت محبت مل رہی ہے۔