تیج بہادر کے انتخابی میدان میں آنے کے بعد وارانسی پارلیمانی نشست مزید سرخیوں میں آگئی ہے۔
تیج بہادر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اپنی جیت کی دعویداری پیش کی ہے۔
بی ایس ایف سے برطرف کیے جانے والے جوان تیج بہادر کو سماجوادی پارٹی نے مودی کے خلاف اپنا امیدوار بنایا ہے۔
سماجوادی کی جانب سے امیدوار طئے کیے جانے کے بعد تیج بہادر نے اپنی جیت کی دعویداری پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیان جاری کیا کہ اب معلوم ہوگا کہ اصلی چوکیدار کون ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے تیج بہادر نے کہا کہ ہمارا مدعا کسانوں کے مسائل اور روزگار ہے۔
انہوں نے اپنی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پہچاننا چاہیے کہ اصلی چوکیدار کون ہے۔
واضح رہے کہ تیج بہادر نے دوبرس قبل جب وہ بی ایس ایف میں تھے خراب کھانے کی شکایت کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد ان پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔