نوئیڈا:آج کل زیادہ تر لوگ نئے شہر پہنچنے کے بعد پراپرٹی تلاش کرنے یا مکان کرایہ پر لینے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں۔ویب سائٹس کی مدد سے شخص پراپرٹی وغیرہ کو تلاش کرتا ہے۔ ایسے میں لوگ جائیداد حاصل کرنے کے بجائے دھوکہ دہی کا شکار ہو رہے ہیں۔ نوئیڈا پولس نے آج ایسے ہی ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے، جو لوگوں کو جائیداد دلانے کے نام پر دھوکہ دیتا تھا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 39 پولیس نے معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے والے 4 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
ٹھگوں نے آن لائن ویب سائٹس پر فلیٹس اور کمرشل پراپرٹیز کے جعلی مالکان کے طور پر اشتہارات شائع کیے تھے۔ جائیداد خریدنے یا کرائے پر جائیداد لینے میں دلچسپی رکھنے والے افراد ویب سائٹ کے ذریعے ٹھگوں سے رابطہ کرتے تھے۔ گاہک کا موبائل نمبر حاصل کرنے پر ٹھگ گینگ کا رکن کرن عرف امیتیش مشرا گاہک کو کال کرتا تھا۔ اس گفتگو کے دوران گاہک کو پراپرٹی وزٹ کرانے کا وقت طے کر لیا جاتا تھا۔اس کے بعد دوسرا ٹھگ پشپیندر گاہک کو جائیداد دکھا کر پراپرٹی کے جعلی مالک تیسرے ٹھگ انیل چوہان سے فون پر بات کرتا تھا۔ ٹوکن منی گاہک سے چوتھے ٹھگ موتونجے چوبے کے اکاؤنٹ میں منتقل کرائی جاتی تھی۔ گاہک سے ٹوکن منی وصول کرنے کے بعد جعلی معاہدے وغیرہ تیار کر کے تین سے چھ ماہ کا کرایہ ایڈوانس رقم کے طور پر لے لیا جاتا تھا۔
ملزمان ٹھگوں کی کارستانی بے نقاب ہونے کے بعد اب تک 10 لوگ اپنی شکایات لے کر پولیس کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں ٹھگوں نے اعتراف کیا کہ ہم چاروں ٹھگ اکاونٹ میں جمع ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کرتے تھے۔ ٹھگوں نے مرتیونجے کے نام پر تمام سم کارڈ اور بینک اکاؤنٹس ہیں۔ ٹھگ موتونجے بہار کا رہنے والا ہے۔ صرف گزشتہ 19 دنوں میں، ٹھگوں نے 10 افراد کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا۔ ان 10 افراد سے ٹھگوں نے 7.5 لاکھ سے زائد کی رقم ہڑپ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gorakhnath Temple Attack ملزم احمد مرتضیٰ عباسی کو آج سزا سنائی جائے گی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس آشوتوش دویدی نے کہاکہ 12 جنوری کو ایک شکایت کنندہ نے بتایا کہ کرایہ پر مکان دینے کے نام پر اس کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اسی طرح کے 9 دیگر شکایت کنندگان سامنے آئے ہیں۔ 4 شاطر ٹھگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان سے ایک اے ٹی ایم کارڈ، 7 جعلی آدھار کارڈ، 1 بینک پاس بک اور 20 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔