ETV Bharat / state

People Protest In River Cold Water ندی کے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر گاؤں کے لوگوں نے کیا احتجاجی مظاہرہ - پل کی تعمیر کے لئے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر مظاہرہ

مظفرنگر کے چارتھوال علاقے کے سکندر پور میں ہنڈن ندی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع پنچایت ممبر وکاس شرما اور گاؤں کے درجنوں کسان ہندن ندی کے ٹھنڈے پانی میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ People Protest In River Cold Water

ندی کے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر گاؤں کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 2:06 PM IST

ندی کے ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر گاؤں کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ

مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے مظفرنگر ضلع سمیت دیگر اضلاع میں سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی درمیان اس شدید سردی میں ندی میں بیٹھ کر ضلع پنچایت ممبر وکاس شرما نے گاؤں والوں کی حمایت میں آواز بلند کی۔ ضلع پنچایت ممبر وکاس شرما نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار عہدیداروں کے دفتر پہنچ کر مسئلہ سے آگاہ کیا لیکن کوئی حل نہیں ہوا۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف ہم نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ People Protest Sit Under Cold Water Of River In Uttar Pradesh Govt

اسی درمیان اس شدید سردی میں ندی میں بیٹھ کر ضلع پنچایت ممبر وکاس شرما نے گاؤں والوں کی حمایت میں آواز بلند کی۔ ضلع پنچایت ممبر وکاس شرما نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار عہدیداروں کے دفتر پہنچ کر مسئلہ سے آگاہ کیا لیکن کوئی حل نہیں ہوا۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف ہم نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام کسان اپنے کھیتوں میں اس ہنڈن ندی کے ذریعہ ہی جاتے ہیں۔ یہاں کے کسان طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہاں پر پل کی تعمیر کی جائے۔ لیکن حکومت اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:AAP Protest او بی سی ریزرویشن کی حمایت میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

ضلع پنچایت ممبر وکاس شرما کا کہنا ہے کہ جب تک یہاں پل نہیں بنتا، ہم اس دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔ سینکڑوں دیہاتی اور خواتین بھی موقع پر موجود رہی اور پولس فورس بھی موقع پر موجود رہی یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وکاس شرما گاؤں کی سڑکوں میں پانی بھرنے کے مسئلے کو لے کر گندے پانی میں ہی دھرنے پر بیٹھے تھے۔ خبر لکھے جانے تک گاؤں کے لوگ ٹھنڈے پانی میں بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ People Protest Sit Under Cold Water Of River In Uttar Pradesh Govt

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.