مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں کوکڑا میں پہلی مرتبہ نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، اس نمائش کے خلاف گاؤں کے لوگوں نے مظفر نگر ضلع کلکٹریٹ کے احاطہ میں جمع ہوکر میلے کے خلاف ضلع مجسٹریٹ سے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ میلہ لگنے سے گاؤں کے امن و امان کو خطرہ ہے۔ A Memorandum Was Submitted to the District Collector for Cancellation of the Exhibition
مظفر نگر کے گاؤں کوکڑا میں 14 مئی یعنی ہفتے کے روز سے شروع ہو رہے میلے نمائش کو منسوخ کرنے کے لئے ضلع کلکٹریٹ میں گاؤں کے لوگ جمع ہوئے اور ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم وزیر اعلیٰ کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا اور کہا کہ اس میلے کو لگانے کے لئے گاؤں کے لوگوں سے کوئی بھی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نمائش گاؤں کی آبادی کے بیچ میں لگایا جا رہا ہے، اس گاؤں میں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، نمائش کے اہتمام سے گاؤں کے امن و امان کو بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میمورنڈم کے ذریعے ضلع انتظامیہ سے اس نمائش کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔