ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی عوام نے پیٹرولیم مصنوعات میں ایکسائز ڈیوٹی میں قدرت تخفیف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کا حصہ قرار دے رہے ہیں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ روپے اور دس روپے فی لیٹر کی قدرے تخفیف کی تھی، اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت والی ریاستوں نے بھی ویٹ میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- مزید پڑھیں: ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کا اثر، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
- پٹرول- ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف
پیٹرول اور ڈیزل میں حکومت کی جانب ایکسائز ڈیوٹی میں کی کمی کو لے کر لوگوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں کہا کہ' پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کی گئی کمی ناکافی ہے، کچھ نے اسے سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا حصہ قرار دیا تو کچھ لوگوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا۔