میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ Indian Union Muslim League Meerut کی جانب سے اہانت رسول معاملے کی ملزم نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میرٹھ کلکٹریٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے پارٹی کارکنان نے نپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے مطالبے پر مبنی ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا۔
اہانت رسول معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ملک بھر میں ملی سماجی اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج میرٹھ کلکٹریٹ آفس پر انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک ان کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پارٹی لیڈران نے قصورواروں کی جلد گرفتاری کی مانگ کی گئی۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی جانب بے قصور مسلمانوں کے خلاف چلائی جا رہی بلڈوزر مہم کو بھی جلد روکنے کا مطالبہ کیا گیا Memorandum to the President of the Republic۔
مزید پڑھیں:
- Prophet Remark Row: نُپور شرما کو گرفتار کرنے اور بلڈوزر کی کاروائی پرروک لگانے کا مطالبہ
- Demolition Of Javed Pump Wife's House: جاوید پمپ کی بیوی کے گھر کو منہدم کئے جانے کے خلاف چیف جسٹس کو خط
نبی کریمﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی نپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کرتے ہوئے پارٹی کارکنان نے کہا کہ نپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود ان کو ابھی بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ لہذا انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ساتھ ہی احتجاجی مظاہرے کی آڑ میں بے گناہ لوگوں پر زیادتی بند کی جائے۔