ETV Bharat / state

مئو: سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

اترپردیش کے ضلع مئو کے لوگ سڑکوں کی خستہ حالی سے انتہائی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ قومی شاہراہ 29 وارانسی سے نیپال جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے گزرنے کی سب سے اہم سڑک ہے۔ اس کے باوجود سڑکوں کی مرمت کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

people are worried about the dilapidated condition of the roads in mau uttar pradesh
مئو میں سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 6:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں سڑکوں کی حالت اتنی زیادہ خراب ہے کہ کہیں پر تو 100 میٹر بھی بہ آسانی سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ یہاں سے گزرنے والی قومی شاہراہ 29 وارانسی سے نیپال جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے گزرنے کی سب سے اہم سڑک ہے۔ اس کے باوجود سڑکوں کی مرمت کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

مئو میں سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

یہاں کی سڑکوں کی حالت برسات کے بعد بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے۔ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے ہو چکے ہیں۔

people are worried about the dilapidated condition of the roads in mau uttar pradesh
مئو میں سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

لکھنؤ جانے والی اسٹیٹ روڈ پر تو دو پہیہ گاڑیوں کے لیے خطرہ بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ یہاں پر راہگیروں کا 100 میٹر بھی بہ آسانی سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ سڑک تعمیر میں استعمال کیے گئے پتھر کے ٹکڑے ٹوٹ کر حادثہ کو دعوت دے رہے ہیں۔

یہی حال مئو سے گزرنے والے وارانسی-گورکھپور-سونولی قومی شاہراہ 29 کا بھی ہے۔ اس سڑک کو دیکھنے سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی دیہی علاقے کی سڑک ہے۔

مئو ضلع کی ایک سرحد سے دوسری کو پار کرنے والا قومی شاہراہ 29 وارانسی سے نیپال جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے گزرنے کی سب سے اہم سڑک ہے۔ زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے برسات کے دوران ہی اس کی حالت خستہ ہوگئی ہے۔ سڑک پر اکثر حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ جن میں کئی لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

قومی شاہراہ 29 کی اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ شہر گورکھپور اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو بھی جاتی ہے۔

اس کے باوجود ان سڑکوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مقامی لوگ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ان سڑکوں کی مرمت کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.