ETV Bharat / state

Meerut City Post Office میرٹھ میں سٹی پوسٹ آفس بند ہونے سے عوام پریشان - Meerut News

میرٹھ میں واقع سٹی پوسٹ آفس کی عمارت مخدوش ہونے کے سبب اسے بند کردیا گیا ہے۔ پوسٹ آفس بند ہو نے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سٹی پوسٹ آفس بند
سٹی پوسٹ آفس بند
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 11:49 AM IST

سٹی پوسٹ آفس بند

میرٹھ:ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے گھنٹہ گھر کے قریب واقع سٹی پوسٹ آفس کے عارضی طورپر بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پچاس سال پہلے بنائے گئے میرٹھ سٹی پوسٹ آفس کا تالا کب کھلے گا، کہنا مشکل ہے۔ دراصل خستہ حال عمارت کی وجہ سے کلاک ٹاور کے قریب واقع پوسٹ آفس کو بند کرنا پڑا۔ افسران کا کہنا ہے کہ سٹی آفس کی عمارت کی تعمیر نو کی جائے گی۔ اس کے بعد ہی اس کو کھولا جائے گا۔ فی الحال پوسٹ آفس کے باہر معلوماتی بینر لگا دیا گیا ہے۔ بینر میں لکھا گیا ہے کہ ہیڈ پوسٹ آفس میرٹھ سٹی کی پچھلی دیوار کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس لیے سکیورٹی کے پیش نظر اس خستہ حال عمارت کے قریب نہ آئیں۔ یہ جانکاری سینئر پوسٹ ماسٹر ہیڈ پوسٹ آفس میرٹھ سٹی کے ذریعے دی گئی ہے۔

پوسٹ ماسٹر ایس کے شرما نے بتایا کہ عمارت اتنی خستہ حال ہے کہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے اس بارے میں انتظامی افسران، میونسپل کارپوریشن وغیرہ کو اطلاع دی گئی ہے اور پوسٹ آفس کو خالی کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہے۔ اس لیے پوسٹ آفس خالی کر دیا گیا ہے۔

میرٹھ سٹی ہیڈ پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر ایس کے شرما کا کہنا ہے کہ پوسٹ آفس کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پوسٹ آفس کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اس لیے اسے گرا دیا جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن سے کہا جارہا ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1959 کے تحت اسے منہدم کرے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے-

مزید پڑھیں: Career Guidance Programme میرٹھ میں والدین اور طلباء کے لیے کیریئر گائیڈینس پروگرام کا انعقاد

ایس کے شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام اہلکاروں سے کہا کہ پیچھے کی دیوار کو گرا دیا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ پوسٹ آفس سے متصل زیر تعمیر کلاک ٹاور کے تہہ خانے کی کھدائی اور میونسپل کی پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے پوسٹ آفس کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ 1972 میں پوسٹ آفس کی عمارت کو یہاں قائم کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.