ETV Bharat / state

Crocodile In Residential Area علیگڑھ میں مگرمچھ پکڑنے سے لوگوں کو ملی راحت

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 5:12 PM IST

علیگڑھ کی نئی بستی والے علاقے میں کئی سالوں سے پوکھر میں مگرمچھ پل رہا تھا جو اکثر گلی محلوں میں آجایا کرتا تھا اور لوگ ڈر و خوف میں مبتلا ہوجایا کرتے تھے۔ جس کے پکڑے جانے پر مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

علیگڑھ میں مگرمچھ پکڑنے پر لوگوں کو راحت مل گئی

علیگڑھ: ضلع علیگڑھ کے علاقے نئی بستی میں گزشتہ کئی سالوں سے پوکھر میں موجود مگرمچھ مقامی لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا، اس مگرمچھ کو دیکھ کر لوگ گھبرا جاتے تھے، مقامی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ اس وقت زیادہ بڑھ جاتا تھا جب وہیں مگرمچھ پوکھر سے باہر آکر گلی محلوں میں آجاتا تھا۔ مقامی لوگ مگرمچھ کو پکڑنے کے لیے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ لوگوں نے محکمۂ جنگلات کو اطلاع دی، محکمۂ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مگرمچھ کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد نے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا جاتا ہے کہ یہ مگرمچھ پچھلے کئی سالوں سے پوکھر یعنی تالاب میں تھا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، آئے دن یہ مگرمچھ پوکھر سے باہر نکل آتا تھا، اس حوالے سے محکمۂ جنگلات کو متعدد تحریری شکایات بھی دی گئیں۔ لیکن حکام کی طرف سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، یہاں آج جب یہ مگرمچھ پوکھر کے باہر دیکھا گیا تو لوگوں نے اس کا محاصرہ کر لیا اور محکمۂ جنگلات کو اطلاع دی، محکمۂ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے بچایا اور موقع سے پکڑ لیا۔

ماہرین حیوانات کے مطابق اس قسم کا مگرمچھ چمبل وادی میں پایا جاتا ہے، یہ بارو بدر پور کے ٹرک میں آگیا ہو گا۔ مگرمچھ کے پکڑے جانے پر لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے، اب لوگوں کی گھبراہٹ بھی دور ہو گئی ہے۔ مگر مچھ کے پکڑے جانے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس مگرمچھ سے علاقے میں ڈر اور خوف کا ماحول تھا کبھی کبھی یہ پوکھر سے باہر نکل آتا تھا جس کی وجہ سے ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں کسی شخص پر حملہ نہ کردے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مگرمچھ رات کے اندھیرے میں گلی میں گھومتا ہوا دکھائی دیا تھا۔ جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.