ETV Bharat / state

'یوپی کی عوام حکومت سے پریشان ہے' - اترپردیش نیوز

نوئیڈا ضلع کے سینئر سماج وادی پارٹی کے رہنما راگھویندر دبے کی سربراہی میں ایس پی کارکنوں نے سیکٹر 33 میں رجسٹرار کے دفتر و دیگر مقامات پر عوام کو ایس پی حکومت کی کامیابیوں اور حصو لیابیوں سے آگاہ کیا۔

samajwadi party workers
عوام اترپردیش کی بی جے پی حکومت سے ناراض ہے
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 7:44 PM IST

اس دوران سماجوادی کارکنان نے سماج وادی حکومت میں کرایے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔ ساتھ ہی موجودہ بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایس پی کے ترجمان راگھویندر دبے نے کہا کہ، ''پورے اترپردیش میں امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہے۔ مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے۔''

samajwadi party workers
عوام کو ایس پی حکومت کی کامیابیوں اور حصو لیابیوں سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ، ''وکاس دوبے کی اقتدار میں بیٹھے لوگوں سے قربت اور پولیس سے اتحاد کی کہانی ایک انکاؤنٹر میں ختم ہوگئی۔ خود سپردگی کے بعد پولیس کے انکاؤنٹر نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ وکاس کے زندہ رہنے سے سیاستدانوں اور پولیس کے گٹھ جوڑ کے انکشاف کا اندیشہ موجود تھا۔''

راگھویندر دبے نے کہا کہ، ''حکومت وکاس کی سی ڈی آر کو عام کرے تاکہ معاشرے میں چھپے غدار اور مجرم قانون کی گرفت میں ہوں، تب ہی مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ انصاف ہو گا۔''

انہوں نے کہا کہ، ''عوام اترپردیش کی بی جے پی حکومت سے ناراض ہے اور اکھلیش کو دوبارہ وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔''

اس موقع پر ایس پی رہنما کنور بلال برنی، ببلو چوہان، منوج گوئل، سدیش بھاٹی، سوربھ وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.